Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • شمالی افغانستان میں دو طالبان سرغنہ ہلاک

شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان میں افغان فوج کے فضائی حملے میں دو طالبان سرغنے ہلاک ہوگئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی شمالی ریاست سمنگان کے پولیس کمانڈر عبداللہ گارڈ نےاتوار کو اعلان کیا ہے کہ صوبہ سمنگان کے ضلع درہ صوف پائین میں طالبان سرغنہ مولوی نورالدین کی گاڑی کو افغان فوج نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں طالبان سرغنہ مولوی نورالدین اور ان کے چھے ساتھی ہلاک ہوگئے۔اس فضائی حملے میں درہ صوف پائین کا خودخواندہ طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا ہے۔