Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • جوبائیڈن کے بیان پر کابل کا سخت ردعمل

حکومت افغانستان نے دوہزاربیس کے امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں پر پاکستان کا کنٹرول ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے اتوار کو کہا کہ توقع ہے کہ امریکہ سمیت پوری عالمی برادری متحدہ افغانستان کا احترام کرے گی اور اس ملک میں پائدار منصوبے کی حمایت کرے گی۔افغان صدر کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے کسی بھی حصے پر پاکستان کا کنٹرول نہیں ہے۔جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کے جمعرات کی شب کے مناظرے میں افغانستان کو تین مختلف ملک قراردیا تھا جنھیں ان کے بقول جمع نہیں کیا جا سکتا۔ جوبائیڈن نے یہ بھی کہا تھا کہ افغانستان کی تین مشرقی ریاستیں پاکستان کے زیرکنٹرول ہیں کہ جن میں حقانی نیٹ ورک سرگرم ہے۔