Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: جنگل میں لگنے والی آگ فضائی آلودگی کا باعث

انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے قریبی ملکوں کو فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اُٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا، دھوویں کے باعث جکارتہ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں۔

انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے قریبی ملکوں کو فضائی آلودگی کا سامنا ہے، ملائیشیا کی تمام ریاستوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ جکارتہ میں دھویں کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے سماٹرا اور کلی منتن ریجن کے جنگلات میں آگ لگی تھی جس کے باعث لاکھوں ملین ایکڑ پر پھیلا علاقہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

ٹیگس