Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو فروخت کردیا

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خفیہ طور پر ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو فروخت کردیاہے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں رخنہ ڈالنے کیلئے ایک ٹیکنیکل ٹیم  کے کہنے پر فروخت کیا۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنا  قونصلیٹ استنبول کے قریب ساری یر( Sarıyer ) علاقے میں امریکی  قونصلیٹ کے قریب منتقل کیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبرکو ضروری کاغذات کے لیے استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھرلاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد  سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔ اور رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کو بن سلمان کی ہدایت پرقتل کیا گیا۔

ٹیگس