Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران و عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈروں کا اجلاس

ایران اور عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈروں نے زائرین حسینی کی سیکورٹی اور سہولتوں کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

 بغداد میں ایران اور عراق کی بارڈرسیکورٹی فورس کے آٹھویں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر جنرل قاسم رضائی کا کہنا تھا کہ ویزہ شرط ختم ہوجانے کے پیش نظر اس سال اربعین کے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے سیکورٹی حکام کو سرحدوں پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ جنرل قاسم رضائی نے کہا کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس اربعین کے موقع پر چاروں سرحدی گزرگاہوں  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آمادہ ہیں۔عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈ جنرل حامد عبداللہ ابراہیم الحسینی نے اس موقع پر ایران اور عراق کے دوستانہ روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ زائرین کی سیکورٹی کے لیے سرحدی سہولتوں میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔اس سال سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی چہلم انیس اکتوبر کو منایا جائے گا۔