Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • غیر ملکی فوج کے ہوائی حملے میں پچیس افغان شہری جاں بحق

افغانستان میں امریکا کے زیرکمان فوج کے ہوائی حملے میں پچیس عام شہری جاں بحق ہوگئے

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے شہر خوگیانی کے مقامی عہدیدار شمس الحق صافی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پچیس افغان مزدور اس وقت غیر ملکی فوج کے ڈرون طیارے کے حملے کا نشانہ بن گئے جب وہ کھیتوں میں کام کررہے تھے - افغانستان میں اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پچیس لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے-