Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت میں 3 افراد شہید

یمن پر سعودی جارحیت میں ایک بچے سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔

 المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے شمالی صوبے عمران کے العمشیه علاقے میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ یمن کے مغرب میں واقع شہر الحدیدہ پر سعودی جارحین کے توپخانے کے حملے میں ایک یمنی بچہ شہید ہو گیا۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی مظلوم عوام شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر یمنی فورسز کے حملے سے ابھی عبرت حاصل نہیں کی اور یمن کی جنگ بندی کی تجویز کا بمباری سے جواب دیا ہے۔

ٹیگس