Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

 انڈونیشیا کےحکام کے مطابق زلزلے کے باعث عمارتوں کا ملبہ گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

ڈیزازسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، زلزلے سے سیکڑوں مکانات، دفاتر اور اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں گزشتہ صبح 6 اعشاریہ 5 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ امبن شہر سے 37 کلومیٹر دور 29 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کی شدت امبن شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں محسوس کی گئی۔

زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹیگس