عراق: 12 داعش دہشت گرد ہلاک
Sep ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
عراقی فورسز نے عراق کے مغربی علاقہ میں 12 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے عراق کے مغربی علاقہ میں 12 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے الجزیرہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں عراقی فورسز نے دہشت گردوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری تین گاڑیوں اور ان کی مخفی گاہ کو بھی تباہ کردیا ۔