Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کا ستتر ہواں پرامن واپسی مارچ

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ستترہویں پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ فائرنگ کرکے کم سے کم ایک فلسطینی کو شہید اور چالیس دیگر کو زخمی کردیا

فلسطینیوں نے ایک بار پھر جمعہ کو ستترہویں ہفتے بھی قومی آشتی ہمارا انتخاب ہے کے سلوگن کے ساتھ غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی جانب پرامن واپسی مارچ نکالا -

فلسطینیوں کا پرامن واپسی مارچ گذشتہ برس تیس مارچ سے جاری ہے اور ڈیڑھ سال کا عرصہ گذر جانےکے بعد بھی بدستور جاری ہے -

گذشتہ برس تیس مارچ کو شروع ہونے والے واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک تین سو تیس سے زائد فلسطینی شہید اور اکتیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں - تیس مارچ کو فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ ہرسال یوم الارض کی مناسبت سے کیا جاتا ہے تیس مارچ انیس سو چھہتر کو صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرلیا تھا -

صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمنیوں پر جبری قبضہ اور ان پر صیہونی بستیاں تعمیر کرکے فلسطین کی آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے اور پورے علاقے کو صیہونی رنگ دے کر سرزمین فلسطین پر اپنا غاصبانہ تسلط مستحکم بنانا چاہتی ہے-

ٹیگس