Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اب ہندوستان سے پیٹرول خریدنے پرمجبور

سعودی تیل کمپنی آرامکوکی تنصیبات پر یمن کے تباہ کن ڈرون حملے کے بعد ریاض نے ہندوستان سے پیٹرول کی خریداری بڑھادی ہے ۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان سعودی تیل کمپنی آرامکو یمن کے ڈرون حملے کے نتیجے میں پیٹرول کی پیداوار کی کمی پوری کرنے کے لئے ہندوستان کے کمپنی رلائنس سے تیس ہزار ٹن پیٹرول خرید رہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے حالیہ ڈرون حملے میں آرامکو کی تیل صاف کرنے کی دو ریفائنریوں کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں چودہ ستمبر کو ابقیق اور خریض میں آرامکو کی ریفائنریوں پر تباہ کن ڈرون حملے کئے تھے جس کے بعد سعودی اسٹاک مارکٹ میں دو فیصد سے زیادہ گراوٹ آگئی تھی۔

 

ٹیگس