Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • آل سعود کے فوجیوں کا مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ

آل سعود کے فوجیوں نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اہلکاروں نے بدھ کی شام بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ کے عوام کی سرکوبی ، سعودی حکومت کا روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔

القطیف کا شہر العوامیہ ، شیعہ آباد کا شہر ہے ۔ اس شہر کے عوام سعودی حکومت کے ظلم و ستم کا ہمیشہ نشانہ بنے ہیں ۔ اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں شہر العوامیہ کے درجنوں باشندے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہریوں ، سیاست دانوں اور شہری حقوق کے لئےکام کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

ٹیگس