Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کا دورہ سعودی عرب

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولیعہد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا  جب کہ عمران خان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

بعدازاں  پاکستان کے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بات ہوئی ساتھ ہی وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے ملاقات میں درخواست کی کہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کریں ۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں  ممالک کے درمیان تعلقات میں پیچیدگیاں تو ہیں لیکن دونوں ممالک کی قیادت حالات کو سمجھ رہی ہے تاہم ایران امریکا کے معاملے پر مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ٹیگس