Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • اربعین ملین مارچ میں اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ

اربعین کے پیدل مارچ میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں سنی مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات عراق کے سفیرڈاکٹر سعد جواد قندیل نے زائرین کی تعداد کے بارے میں  کہا ہے کہ اس سال تین ملین ایرانی زائرین کی حسینی اربعین میں شرکت کی توقع ہے۔ عراقی سفیر نے کہا کہ ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے اربعین میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد 5 لاکھ تک ہوتی ہے۔ لیکن عراقی زائرین کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو 11 ملین پر مشتمل ہے۔

عراقی سفیر نے کہا کہ حسینی زائرین کی سکیورٹی عراق کے تمام سکیورٹی اداروں کے کاندھوں پر ہے اور اس میں حشد الشعبی کے رضاکار دستے بھی شامل ہیں۔

عراقی سفیر نے اربعین کودنیا میں بے مثال مراسم قراردیتے ہوئے کہا کہ اربعین کا پیغام امن و سلامتی کا پیغام ہے حضرت امام حسین علیہ السلام  امن و  صلح اور حریت کے علمبردار ہیں ۔ اربعین کے پیدل مارچ میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں سنی مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام انسانیت کےاتحاد اور یکجہتی کا مرکز اور محوربھی ہیں اور وہ رحمۃ للعالمین (ص)  کے نواسے ہیں جنھوں نے نبی کریم (ص) کے دین کو عظیم الشان قربانی دیکر بچا لیا۔

 

ٹیگس