Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے بعض علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی یلغار

صیہونی فوجیوں نے اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے بعض علاقوں پر یلغار کردی -

تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کوغرب اردن کے بعض علاقوں پر دھاوا بول دیا اورانیس فلسطینی نوجوانوں کو بلاسبب گرفتار کرلیا۔

فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صیہونی جیلوں میں اس وقت پانچ ہزار سات سو فلسطینی قیدی ہیں جن میں دوسو تیس بچے اور اڑتالیس عورتیں ہیں جبکہ پانچ سو قیدی ایسے ہیں جنھیں چارج شیٹ کے بغیر جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فلسطینی عورت کو استقامتی کارروائی انجام دینے کی کوشش کرنے کے بہانے گولی مار دی ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔صیہونیوں کا دعوی ہے کہ فلسطینی خاتون چاقو سے صیہونیوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی تھی۔

 

ٹیگس

کمنٹس