Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی اداکارہ اور سعودی ولیعہد کی دوستی

امریکی اداکارہ اور محمد سلمان کی ملاقات مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے کے موقع پر ہوئی تھی۔

دی نیویارک پوسٹ ٹیبلوئڈ پیج 6 کے ایڈیٹر کے مطابق امریکی اداکارہ لنڈسی لوہان اور سعودی ولی عہد نہ صرف ایک دوسرے کے قریب ہیں بلکہ دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہا ہے اور لنڈسی سعودی شہزادے کے نجی جہاز میں گھومتی بھی رہی ہیں، اس کے علاوہ انہیں محمد بن سلمان نے مہنگے تحائف بھی دئیے۔

تاہم لنڈسی لوہان کے والد میشل لوہان نے اپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر کہا ہے کہ دونوں صرف دوست ہیں اور ان کی بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ لنڈسی لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹیگس