Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • داعش کے نئے سرغنہ کا اعلان

داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے نئے سرغنہ کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابو ابراہیم القریشی کو ابوبکر البغدادی کی جگہ داعش دہشتگرد گروہ کا نیا سرغنہ چنا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے ترجمان ابوالحسن المہاجر کی ہلاکت اور اس کی جگہ ابوحمزہ القریشی کو ترجمان مقرر کئے جانے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو دعوی کیا تھا کہ امریکی فوجیوں نے ایک کارروائی میں داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کر دیا ہے تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان نے پیر کو کہا تھا کہ یہ ادارہ البغدادی کو ہلاک کرنے کے امریکی دعوے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بھی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس