Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت ایک فلسطینی شہید 97 زخمی

غزہ پٹی میں 81ویں حق واپسی مارچ کے موقع پر ہونے والے مظاہرے میں 97فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے 81 ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں 97 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اس جمعے کو ہونے والاحق واپسی مارچ بالفور اعلانیہ شکست سے دوچار ہو جائے گا کے زیر عنوان منعقد ہوا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف کارتوس ، آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کے عسکری ونگ شهید عزالدین قسام بریگیڈ نے کل کہا کہ  اسرائیل کے خلاف 2014 میں 50 روزہ جنگ میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان «براء عادل عمور»  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے غزہ پٹی  میں یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

 فلسطینی تیس مارچ انیس سو چھہتر میں اپنی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کی یاد میں یوم الارض مناتے ہیں اور ہر سال تیس مارچ کو مظاہرے کرتے ہیں۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطین کے جغرافیا کو تبدیل اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے  تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

ٹیگس