Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی صبح ایک بار پھر غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شمالی، مرکزی اور جنوبی غزہ میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
تاحال ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس پر اسرائیل کی بمباری میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی رات بھی غزہ پٹی کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جبکہ تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد اس علاقے پر بمباری اور گولہ باری بھی کی جاتی ہے۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس