Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  •  سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کی اپیل

تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام فریقوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین تمام قوموں کے لئے ایک بنیادی مسئلہ ہے اور سینچری ڈیل نہ صرف بیت المقدس اور فلسطین کے لئے بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔ 
امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی بنیاد پر بیت المقدس صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا، دوسرے ممالک میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو وطن واپس آنے کا حق نہیں ہوگا اور فلسطین صرف غرب اردن اور غرہ پٹی تک محدود ہو کررہ جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین کی حفاظت کے پابند ہیں اور صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے اور مضبوط عزم و ارادے سے مسجدالاقصی کا دفاع کریں گے۔
حماس کے سربراہ نے تاکید کےساتھ کہا کہ بیت المقدس صیہونی دشمن کے خلاف تنازعہ کی علامت ہے اور اسے مسئلہ فلسطین سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی پوری قوت سے بیت المقدس کا دفاع کریں گے اور مسجدالاقصی میں صیہونیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی کیونکہ یہ مسجدالاقصی اسلامی رہی ہے اور رہے گی۔

ٹیگس