Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • یمن؛تھم نہیں رہی ہے سعودی جارحیت!

سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ کے مختلف علاقوں پر ایک سو پچاس سے زائد مرتبہ بمباری کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے ملک کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یحییٰ السریع نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ کے مختلف علاقوں پر ایک سو پچاس سے زائد مرتبہ بمباری کی ہے۔ان حملوں میں دسیوں کی تعداد میں عام شہری و زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ اور اپنے بعض ہمنوا ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ طویل عرصے سے یمن سعودی عرب کی فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی سے بھی روبرو ہے جس کے سبب ملک میں شدید طور پر غذا اور دوا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ 

ٹیگس