Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • لبنان میں مظاہرین کا شاہراہوں پر قبضہ

لبنان میں مظاہرین نے کئی اہم شاہراہیں بند کردیں۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں کی طرف جانے والی شاہراہوں کو بند کردیا ۔ 
اس رپورٹ کے مطابق ملک کی اہم اور مواصلاتی شاہراہوں کو کھولنے کے لئے فوج سے مدد طلب کی گئی ۔ 
قابل ذکر ہے کہ لبنان کے شہروں میں سترہ اکتوبر سے عوام اقتصادی بدحالی اور بدعنوانی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں ۔ 
ان مظاہروں کے نتیجے میں سعد حریری وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اور اس وقت ملک کی باگ ڈور براہ راست صدر میشل عون کے اختیار میں ہے۔ 

 

ٹیگس