Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان، طالبان کے حملے میں 4 جج جاں بحق

افغانستان کے صوبے لوگر میں 4 ججوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق چار ججوں کو اس وقت موت کے گھاٹ اتارا گیا جب وہ پکتیا صوبے سے افغان دارالحکومت کابل میں اپنے گھر جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ججوں پر حملہ افغان طالبان کی طرف سے کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق تاحال افغان طالبان کی طرف سے واقعہ پر کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب افغان خبر رساں ادارے کے مطابق بادغیس میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے دوران 6 پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ٹیگس