Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کا حملہ جہاد اسلامی کے کمانڈر سمیت2 شہید

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے آج علی الصبح مشرقی غزہ کی پٹی پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا شہید ہونے والے ایک فلسطینی کا تعلق جہاد اسلامی سے تھا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جابر صیہونی حکومت کی فوج نے جہاد اسلامی کے کمانڈر بهاء ابوالعطاء کے گھر پر حملہ کیا۔ جبکہ صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے  نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں جہاد اسلامی کا کمانڈر رہ رہا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں یہ کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

جہاد اسلامی کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے  جہاد اسلامی کے کمانڈر بهاء ابوالعطاء کی صیہونی حملے میں شہادت کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے اس کا بدلہ ضرور لیا جائیگا۔

ٹیگس