Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • شام کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے فضائی حملہ ناکام بنا دیا

شامی فوج کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے داریا کی فضا میں پرواز کرنے والے دشمن کے طیارے کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق المزہ کے علاقے میں لبنان کے سفارت خانے کے قریب دشمن کے فضائی حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے پچیس اکتوبر کو بھی اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے کو پسپا کردیا تھا۔

 

ٹیگس