Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • کابل میں خوفناک دھماکہ 14 افراد ہلاک و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے خوفناک دھماکے میں 14 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ آج صبح وزارت داخلہ کے قریب ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔ ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے سویلین ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشتگردانہ دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس