Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر جارحیت اسلامی اقدار کے خلاف سازش: اتحاد امت کانفرنس

اسلامی ممالک مسجدالاقصی کے دفاع میں مستحکم موقف اپنائیں۔

33ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء نے ڈیل آف سنچری کے تحت مسلمانوں کے قبلہ اول پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مسجدالاقصی کے دفاع میں مستحکم موقف اپنانے کا مطالبہ کیا.

ایران میں منعقدہ 33ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء نے اپنے اختتامی بیان میں ڈیل آف سنچری کے تحت مسجد الاقصی پر مسلسل جارحیت اور قدس کو یہودیوں کا مرکز بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو مسجدالاقصی کے دفاع میں مستحکم موقف اپنانا ہوگا.

اس بیان میں آیا ہے کہ مسجدالاقصی پر جارحیت، اسلامی اقدار کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے جس پراسلامی ممالک کو اس کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئیے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت رسول اکرم (ص) کی یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر 33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس "القدس الشریف، اتحاد امت کا محور" کے عنوان کے تحت 14 سے 16 نومبر تک دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی جس میں 90 ممالک سے آئے 400  مہمانوں ، اہم شخصیات ،علمائے کرام اور پروفیسروں نے شرکت کی۔

 

ٹیگس

کمنٹس