Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  •  الحدیدہ کے سمندری حدود میں جارح سعودی اتحاد کے دوجنگی جہاز روک لئے

یمن کی فوج نے الحدیدہ کے سمندری حدود میں جارح سعودی اتحاد کے دوجنگی جہاز روک لئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے امارات اور سعودی جارح اتحاد کے دوجنگی جہازوں کو مغربی یمن میں الحدیدہ کے سمندری حدود میں اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ سعودی اتحاد نے اس کے جواب میں تحریک انصار اللہ پر اپنے دو بحری جہازوں کو یرغمال بنانے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی جہازرانی کے منافی ہے۔
یمنی فوج کا یہ اقدام، یمن پر جارح سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں اور محاصرے پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ 
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہے ہیں۔

ٹیگس