Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا میزائلی حملہ ناکام

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کے میزائلی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے شام کی فضائی حدود میں اسرائیل کے متعدد میزائلوں کو تباہ کردیا۔

شام کے فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائلوں سے حملہ کیا جنھیں شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے ناکام بنادیا ہے۔

ٹیگس