Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • عراقی سیاستداں ابوظبی میں گرفتار

عراق میں متحدہ عرب امارات کی تخریبی کارروائیوں کا انکشاف کرنے والے عراقی سیاستداں کو ابوظبی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عراقی سیاستداں عزت الشابندر کو ابوظبی میں گرفتار کرکے دبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل کردیا ہے جہاں انہیں زبردستی ٹھہرایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی سیاستداں الشابندر نے پہلے اپنے کنبے والوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں، حراست میں ہیں، لیکن اس کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کے دباؤ میں انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی گرفتاری کی تردید کی۔

یاد رہے کہ عراقی سیاستداں عزت الشابندر نے انکشاف کیا تھا متحدہ عرب امارات کے حکام نے عراقی صوبے الانبار کے چار قبیلوں کو پیسے اور اسلحے دیئے ہیں تاکہ وہ ایک ملیشیا بنا کے عراق سے الانبار کی علیحدگی کی تحریک چلائیں ۔

الشابندر کے اس انکشاف کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام چاہتے تھے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں ، امریکا کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کے تحت فلسطینی مہاجرین کو لاکر بسانے کے لئے حالات سازگار بنائے جائیں۔

عزت الشابندر نے اپنے بیان میں عراق میں حال میں ہی انجام پانے والے پر تشدد مظاہروں میں بھی متحدہ عرب امارات کے کردار کا انکشاف کیا تھا۔عراق کے سیکورٹی ذرائع نے چندروز قبل اعلان کیا تھا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات کے ایک نیٹ ورک کو پکڑا ہے جو مظاہروں کے دوران تخریب کاری کرنے والوں کی مدد کرتا تھا۔

ٹیگس