Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • شمالی شام پر نامعلوم جنگی طیاروں کے حملے

شامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ حلب کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم جنگی طیارے کی بمباری کی خبر دی ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے پیر کی شب شمال مشرقی حلب کے مضافات میں واقع الباب اور الراعی شہروں پر نامعلو بمبار طیارے کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد علاقے میں تیل اور گیس کے ذخائر کو نشانہ بنانا تھا۔
تاحال اس خبر کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔سن دوہزارگیارہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے سامنے آنے کے بعد شام کی تیل اور گیس فیلڈ پر داعش کا قبضہ ہوگیا تھا جبکہ داعش کی شکست کے بعد سے تیل اور گیس کے بیشتر ذخائر امریکی اتحادی گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے قبضے میں ہیں۔
شام کے تیل اور گیس کے میدانوں پر حملے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی کارروائیاں پھر سے شروع ہوگئی ہیں۔

ٹیگس