Nov ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کو ایک بار پھر غزہ پٹی کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس پر دوبار بمباری کی ۔

ابھی تک اس بمباری میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے-

صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ ، غزہ پٹی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں کیاگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ڈرونز اور توپخانوں نے حالیہ ہفتوں میں بارہا ، غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے حملے ہمیشہ بے بنیاد بہانوں سے انجام پاتے ہیں۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے اسرائیل کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے اور اس علاقے کے عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیگس