Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی انٹلیجنس کا گھناونا منصوبہ ناکام

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی انٹیلجنیس کے ایک تخریبی منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں نے یمن میں سعودی انٹلیجنس سے وابستہ دو گروہوں کا پتہ لگا کر انہیں تہس نہس کردیا ہے - یمن کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت سے وابستہ یہ گروہ یمن میں جنگ و بدامنی پھیلانے کےمنصوبے پر کام کررہے تھے -

یمن کی وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی انٹیلیجنس سے وابستہ ان دونوں گروہوں کے سبھی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح ممالک میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد اب تخریبی اقدامات انجام دینے لگے ہیں - سعودی عرب نے امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں - سعودی اتحاد کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے - لیکن اس کے باوجود جارح سعودی اتحاد اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ٹیگس