Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں صدارتی محل کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کےمطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا ہے تاہم اس وقت انڈونیشین صدر محل میں موجود نہیں تھے۔

زخمی فوجی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس نے شہر کے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

جکارتہ کے ملٹری چیف نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والے فوجی صبح کے وقت ورزش کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے دھماکےکی نوعیت کے مطابق حتمی رائے نہیں دی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

 

ٹیگس