Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • نیٹو اپنا قبلہ درست کرے : ترکی

ترکی نے نیٹو سے ترک مخالف گروپوں کو دہشتگرد گروپ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترکی نے یہ مطالبہ منگل کو لندن میں شروع ہونے والے ایک نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کیا، یہ اجلاس نیٹو کی اس منصوبہ بندی کے حوالے سے ہورہا ہے جس میں نیٹو  بالٹک ریاستوں (ایسٹونیا، لٹویا،  لتھوانیا) کے دفاع کے لیے اقدامات پر غور کرے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی جن دہشتگرد گروپوں کے خلاف برسرِپیکار ہے، نیٹو بھی انہیں دہشتگرد گروپ تسلیم کرے۔ نیٹو نے ایسا نہ کیا تو ترکی بالٹک ریاستوں کےتحفظ کے لیے نیٹو منصوبے کی مخالفت کرے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ دہشتگردی کےخطرات کے خلاف جنگ میں غیرمشروط تعاون کی توقع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹو کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پرلندن میں رکن ممالک کا اجلاس ہورہا ہے۔

 

ٹیگس