Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جاپانی این جی او پر حملہ 5 ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے مرکزی شہر جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت 5 افغان ہلاک ہو گئے۔

آوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ناکامورا 2008ء میں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازو یو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگر ہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم دہشتگرد داعش اس علاقے میں سرگرم ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کچھ عرصے سے مختلف غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس