Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • افغان الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخابات میں دھاندلیوں کا اعتراف

افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر نے ملک کے صدارتی انتخابات میں دھاندلیوں کا اعتراف کیا ہے۔

انتخابیعمل کے حوالے سے ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کے بارہ ہزار چھے سو پچاس کارکنوں کے بارے میں انتخابی جرائم میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے بارے میں انتخابی کمیشن میں ضابطے کی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

افغان الیکشن کمشنر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک اہم صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے الیکشن آفس کے سینیئر رکن اسداللہ سعادتی نے الیکشن کمیشن پر انتخابی عملے کی خلاف ورزیوں سے غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عبداللہ عبداللہ کے ہزاروں حامیوں نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پچھلے چند روز کے دوران مختلف صوبوں میں مظاہرے بھی ک‏ئے ہیں۔

ٹیگس