Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن کے میزائلی حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملوں میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نےکہا ہے کہ قاصم میزائلوں سے صوبہ الجوف میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی بھی روک دی ہے۔

سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ افراد شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد دربدر ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی جارحیت اور ناکہ بندی کی وجہ سے غریب عرب ملک یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

ٹیگس