Dec ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مسئلے پر امریکہ پاکستان مذاکرات

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد اور جنرل قمرجاوید باجوا کے درمیان ملاقات میں خاص طور سے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں ہونے والی تاخیر اور قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے بے نتجہ مذاکرات کا معاملہ زیر غور آیا۔افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔یہ ملاقاتیں ایسے وقت ہوئیں جب امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں شروع ہونے والا مذاکرات کا نیا دور بھی تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔بگرام کے امریکی اڈے پر طالبان کے حملے کے بعد زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم مختصر وقفہ لے رہے ہیں تاکہ طالبان گروپ اپنے لیڈروں سے مشاورت کرسکے۔طالبان نے ایسے وقت میں افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جب قطر میں امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس