Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • منصور ہادی کے 162 فوجی سعودی اتحاد سے الگ

یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے 162 فوجی سعودی اتحاد سے الگ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فراری صدر منصور ہادی سے وابستہ 162 فوجی سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو چھوڑ کر صنعا حکومت سے مل گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صنعا، الحدیدہ ، حجہ ، اب ، عمران ، ریمہ اور ذمار علاقوں میں یمنی سکیورٹی فورسز نے  سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے الگ ہونے والے 162 یمنی فوجیوں کا استقبال کیا ہے، جنھوں نے دشمن کے فریب میں آنے کا اعتراف کرتے ہوئے قومی آغوش میں واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے بعد فریب خوردہ فوجیوں نے سعودی اتحاد کو خیر آباد کہہ کرواپس آ گئے ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد سے الگ ہونے والے افراد العروبہ تھرڈ بریگیڈ سے الگ ہوئےہیں۔ گروہ کے سربراہ عبدالکریم السدعی نے اپنے تمام ساتھیوں سے کہا کہ وہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے الگ ہوجائیں جس کے بعد 162 یمنی فوجی سعودی عرب کے اتحاد سے الگ ہوگئے۔ العربہ تھرڈ بریگیڈ سے جدا ہونے والے افراد میں بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ٹیگس