Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran

استقامتی محاذ کے سپہ سالار شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدا کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد کے بعد کربلائے معلی میں بھی تاریخی اور انتہائی پرشکوہ انداز میں تشییع کی گئی

کربلائے معلی سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کاظمین اور بغداد کے بعد کربلائے معلی میں بھی دسیوں ہزار عراقی شہریوں اور سوگواروں نے امریکا کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور جانبازوں کے جنازوں میں شرکت کرکے شہدا کے خون سے وفاداری کا اعلان کیا -

کربلائے معلی میں شہیدسلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ 
کربلائے معلی میں شہیدسلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ 

عراقی عوام مسلسل نعرے لگا رہے تھے حاج قاسم شکریہ شکریہ ، عراق میں امن بحالی میں ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کی -

کربلائے معلی میں ان شہدا کے جلوس جنازہ میں عاشقوں اور سوگواروں کا سیلاب تھا جو امام حسین علیہ السلام کے جوار میں حقیقی پیروان حسینی کو الوداع کہہ رہا تھا ۔

جلوس جنازہ میں شریک دسیوں ہزار عراقی شہری شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کااعلان کررہے تھے -

جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں کا کہنا تھا کہ وہ ان شہدا کے خون کا انتقام دہشت گرد امریکا سے لے کر رہیں گے - جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں کا جم غفیر امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ امریکا کے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے استقامتی محاذ کے اعلی کمانڈروں کے جنازوں کی نجف اشرف میں بھی تشییع کا پروگرام ہے ۔

قبل ازیں استقامتی محاذ کے سپہ سالار شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد میں تشییع کی گئی جس میں دسیوں ہزار سوگواروں اور عراق کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی اور عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا -

جلوس جنازہ میں موجود دسیوں ہزار سوگوار اپنے ہاتھوں میں استقامتی گروہوں اور عراق و ایران کے قومی پرچم نیز ان عظیم شہدا کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اورانہوں نے امریکا، اسرائیل اور علاقے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ کاظمین اور بغداد کی فضا امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی -

ٹیگس