Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی دہشتگرد فوج کو نکال باہر کرنے پر عراقی پارٹیوں کا اتفاق

عراق کے دو بڑے پارلیمانی دھڑوں الفتح اور السائرون نے ملک سے امریکا کی دہشت گرد فوج کو باہر نکالنے پر مبنی ایک بل پیش کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

عراق کے دو بڑے پارلیمانی دھڑوں الفتح اور السائرون نے ملک سے امریکا کی دہشت گرد فوج کو باہر نکالنے پر مبنی ایک بل پیش کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ہادی العامری کی قیادت میں الفتح اور مقتدیٰ صدر کی قیادت میں السائرون نامی عراقی پارلیمنٹ کے دو ڈھروں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ملک سے امریکا کی دہشت گرد فوج کو باہر نکالنے کے لئے ایک بل پیش کریں گے۔

جمعرات کی شب امریکہ کے دہشتگرانہ اقدام کے بعد عراقی پارلیمنٹ کے دو بڑے دھڑوں کے درمیان یہ اتفاق ہوا ہے۔امریکہ کے اس دہشتگرانہ اور مہم پسندانہ اقدام کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

امریکہ کی اس ریاستی دہشت گردی کے بعد عراق کی سیاسی جماعتوں میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کی بات زور پکڑ گئی ہے۔

ٹیگس