Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن، متحدہ عرب امارات کے کرتوت، القاعدہ کے متعدد دہشت گرد آزاد

یمن کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے متعدد عناصر کو آزاد کر دیا تاکہ جنوبی یمن میں واقع شبوہ صوبے کے حالات کو ناامن کر سکے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرموت صوبے کے الریان ائیرپورٹ کے جسے متحدہ عرب امارات جیل کے طور پر استعمال کرتا ہے، باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امارات نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے متعدد عناصر کو آزاد کر دیا ہے۔

سقطری پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے جن عناصر کو آزاد کیا ہے وہ جنوبی صوبے شبوہ میں ہیں اور اقدام کا مقصد، اس صوبے میں ناامنی پیدا کرنا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کے جن عناصر کو آزاد کیا گیا ہے ان میں صالح عمر بامعبد بھی ہے۔

صوبے کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ ہر طرح کی تخریبی کاروائی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ٹیگس