Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • لیبیا کی خانہ جنگی میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے معاہدے پر دستخط

لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں غیر ملکی مداخلت کو محدود کرنے اور شمالی افریقی ملکوں میں گروپوں کے درمیان تشدد کا پرامن طریقےسے خاتمہ کرنے کےلئے دنیا کی کئی اہم طاقتوں نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔

برلن میں ایک طویل عرصےسے زیرالتوا چوٹی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اتوار کو ہوا یہ معاہدہ ایک سیاسی عمل کو آگے بڑھائےگا اور یہ جنگ کےلئے ایک حل ہوگا۔

مرکل کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کے وسیع منصوبے کے تحت ہم ایک معاہدے پر متفق ہوئےہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کاراستہ بےحد لمبا اور مشکل ہوگا۔

جرمن چانسلر نے کہا، سبھی اس بات سے متفق ہیں کہ ہمیں ہتھیاروں پر پابندی کا احترام کرنا چاہئے اور اس پابندی پر پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کنٹرول کیاجانا چاہئے۔

ٹیگس