Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ظالم افغان باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو بے رحمی سے قتل کر دیا

افغان صوبے فاریاب میں ایک شخص نے بہت ہی وحشی طریقے سے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ مقتولہ شادی شدہ تھی جس کو اس کے باپ نے جو طالبان کا رکن ہے، وحشیانہ طریقے سے ایک بیابان میں قتل کر دیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ طالبانی فکر کے اس ظالم باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو کیوں قتل کر دیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش ہو رہی ہے۔

ٹیگس