Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • صنعا کے مشرقی علاقے سعودی جارحیت کا نشانہ

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صنعا کے مشرقی علاقوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کو صوبہ صنعا کے ضلع نہم پر بمباری کی۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی رپورٹیں سامنے نہیں آئی ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے الدریھمی شہر کے مضافاتی دیہات الشجن پر بھی فائرنگ کی۔
 
سعودی ایجنٹوں نے پیر کے دن سے صعدہ، صنعا، مارب اور الحدیدہ صوبوں پر فضائی حملے کئے اور توپخانوں سے گولہ باری کی۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ افروزی کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ 

ٹیگس