Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے ادلب کے اسٹریٹیجک شہر معرت النعمان کو آزاد کرالیا

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ ادلب کے اسٹریٹیجک شہر معرت النعمان کو آزاد کرالیا ہے۔

دفاعی اور عسکری ماہرین کے مطابق معرت النعمان شام کے اقتصادی مرکز حلب اور دارالحکومت دمشق کو ملانے والی حیاتی شاہراہ پر واقع ہے۔
یہ شاہراہ ملک کے شمالی علاقوں کو براہ راست دارالحکومت دمشق سے ملاتی ہے۔ شامی فوج نے گزشتہ روز جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں کو مہندم کرنے کے بعد پانچ اہم قصبوں کو آزاد کرالیا تھا۔
اس دوران ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے معرت النعمان شہر کو آزاد کرانے کے بعد اس کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے انہیں تہس نہس کردیا ہے۔
 

ٹیگس