Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں بعض مقامات پر بمباری کی ہے ۔ اسرائیل کے حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مجوزہ سازشی منصوبے، سینچری ڈیل کے بارے میں گفتگو کرنے والے ہیں۔
 
صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے باشندوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیگس