Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو حماس کا انتباہ

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں سینچری ڈیل کے نفاذ اور اسے تسلیم کرنے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی شراکت داری کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو فلسطینی قوم معاف نہیں کرے گی-

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے اس پیغام میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ سینچری ڈیل کو مسترد کردیں ۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی سازشوں اور غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں امریکی حکومت کی کھلی حمایت کے خلاف متحدہ موقف اپنائیں -

حماس کے سربراہ نے شرمناک سینچری ڈیل کو تسلیم یا اس کے نفاذ کے بارے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی کو بدنما داغ بتایا جو کبھی بھی طرح صاف نہیں ہوگا ۔

سینچری ڈیل کے مقابلے میں فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سینچری ڈیل کا مل کر مقابلہ کرنے کے معاملے پر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے -

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کوصیہونی حکومت کے وزیراعظم کے ساتھ نسل پرستانہ اور شرمناک سینچریل ڈیل منصوبے کی رونمائی کی -

ٹیگس