Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات

اسرائیلی ذرائع نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کا پردہ فاش کیا ہے۔

القدس العربی نے اسرائیلی اخبار الیوم  کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات قاہرہ میں ہوگی۔

اسرائیل الیوم کے مطابق محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کی راہیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ہموار کی ہیں۔

اسرائیل الیوم کا کہنا ہے کہ ایک اعلی عرب سفارتکار کے مطابق محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن ، قاہرہ، تل ابیب اور ریاض کے درمیان وسیع مذاکرات ہوئے ہیں۔ اس ملاقات میں بحرین، امارات ، سوڈان اورعمان کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

 

ٹیگس